اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جہاں چاول کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چاول کی قیمت 10 روپے فی کلوگرام بڑھ کر 310 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ اسی طرح 25 کلوگرام والا تھیلا 7,750 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں نے چاول کی قیمتوں میں اس اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چاول روزمرہ کی بنیادی ضرورت ہے اور اس کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری اقدامات کرتے ہوئے چاول سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں استحکام اور کمی کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






