پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کر گئے ہیں۔ وہ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
ان کا جنازہ کل بدھ (17 دسمبر) کو دوپہر 2 بجے حویلی وساوے والا، اوکاڑہ میں ادا کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
میاں منظور وٹو نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1985 میں مسلم لیگ سے کیا اور بعد ازاں مسلم لیگ (ج)، مسلم لیگ (جناح)، مسلم لیگ (ق)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور پھر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے 1993 میں وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






