200 روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈز کی 104ویں قرعہ اندازی لاہور میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے زیرِ اہتمام مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اعلیٰ حکام اور نمائندے موجود تھے۔
قرعہ اندازی میں مجموعی طور پر 2400 انعامی نمبرز کا اعلان کیا گیا۔ پہلا انعام سات لاکھ پچاس ہزار روپے کا بانڈ نمبر 758760 کو ملا۔ دوسرے انعام کی پانچ کیٹیگریز میں سے ہر ایک دو لاکھ پچاس ہزار روپے کے بانڈز نمبر 033045، 487574، 694350، 837177 اور 877428 کو دیے گئے۔ جبکہ تیسرے انعام کے طور پر 1250 روپے کے 2394 انعامات تقسیم کیے گئے ہیں۔
کامیاب بانڈ ہولڈرز مقررہ بینک برانچز سے اپنے شناختی دستاویزات پیش کرکے انعامات وصول کر سکتے ہیں۔ قومی پرائز بانڈز حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد عوام میں بچت کی عادت کو فروغ دینا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






