انڈوں اور چکن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ، موجودہ قیمت کیا ؟ جانئے

سستا پروٹین سمجھی جانے والی برائلر مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے عوام کی پہنچ سے دور ہو رہی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 475 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ صاف گوشت کی قیمت 575 روپے فی کلو کے قریب دیکھی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا فارم ریٹ 300 روپے فی کلو، تھوک میں 314 روپے فی کلو اور پرچون سطح پر 328 روپے فی کلو ہے۔ اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، جن کی فی درجن قیمت 359 روپے اور ایک پیٹی کی قیمت 10 ہزار 650 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے سے گھریلو صارفین شدید متاثر ہیں اور شہری متعلقہ حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ مرغی اور انڈوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close