اسلام آباد: وزیر مملکت رانا احسان افضل نے تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری سنا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال ملازمت پیشہ افراد پر ٹیکس کم کیا جائے گا اور انہیں بڑا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ ساتھ ہی بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔
رانا احسان نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے لیے سکیورٹی سب سے اہم عنصر ہے اور بہتر سکیورٹی والے علاقوں میں سرمایہ کاری خود بخود آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک مشکل معاشی صورتحال سے نکل چکا ہے، اگرچہ مختلف چیلنجز موجود ہیں، لیکن سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی ہیں، ٹیکس بیس میں بہتری آئی ہے اور ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں 30 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈسکوز کی نجکاری کا عمل جلد شروع ہوگا اور اس کے لیے بڈنگ کی جائے گی۔ رانا احسان نے واضح کیا کہ معیشت کی بہتری وقت طلب ہے، گزشتہ سالوں کی نسبت ایم این ایز کو دیے جانے والے فنڈز میں کمی کی گئی ہے اور اصلاحات کے نتائج موجودہ مدت کے دوران ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






