سری نگر ہائی وے پر ہونے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں معروف صحافی اور سینئر اینکر راجہ مطلوب طاہر جاں بحق ہو گئے۔ ان کے اچانک انتقال سے اہلِ خانہ، صحافتی حلقے اور عوام غمزدہ ہیں۔
راجہ مطلوب مشہور اینکر وسیم بادامی کے انتہائی قریبی دوست تھے، جنہوں نے ایکس (سابق ٹویٹر) پر اپنے دوست کے لیے دعا کی درخواست کی اور اللہ سے ان کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
معروف اینکر اقرار الحسن نے بھی ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں جیسا بھائی اور بھائیوں جیسا دوست، راجہ مطلوب کے درجات کی بلندی اور ہم سب کے صبر کے لیے دعا کریں۔
راجہ مطلوب میڈیا کے شعبے میں محنتی، مہربان اور قابل احترام شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اور ان کے اچانک انتقال سے صحافیوں اور میڈیا کے ساتھیوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ اس واقعے پر دیگر شوبز شخصیات اور عوام نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا، جبکہ اقرار الحسن کی اہلیہ فرح یوسف نے انسٹاگرام پر ان کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعا کی اپیل کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






