اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما قاضی محمد انور ایڈووکیٹ نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
قاضی محمد انور نے کہا کہ موجودہ پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے پی ٹی آئی میں رہنا ان کے لیے دشوار ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں 2022 میں خیبر پختونخوا کے لیے انصافی وکلاء فورم (ILF) کا صوبائی صدر مقرر کیا گیا تھا، تاہم اس دوران جو سلوک کیا گیا، اس پر فی الحال بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں تاکہ کوئی تنازعہ پیدا نہ ہو۔
انہوں نے صوبائی صدر کے عہدے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی کور کمیٹی اور قانونی کمیٹی کے رکن کے عہدوں سے بھی استعفیٰ دے دیا۔ قاضی انور نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ وابستگی کے دوران انہوں نے پارٹی کی خدمت بے لوث اور بغیر کسی مالی مفاد کے کی، پارٹی کی ترقی کے لیے ڈونیشن بھی دی، لیکن اب وہ علیحدہ ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






