کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کمی کر دی، جس کے بعد نئی شرح سود 10.50 فیصد ہو گئی ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ توقع تھی شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہے گی، لیکن مانیٹری پالیسی کمیٹی نے غیر متوقع طور پر کمی کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے مئی 2025 میں بھی شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹ کمی کی تھی، جس کے بعد شرح سود طویل عرصے تک 11 فیصد پر برقرار رہی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






