بغیر کسی سود کے ہونڈا موٹرسائیکل کے تمام ماڈل کیسے حاصل کئے جائیں ؟ پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ کمپنی نے بینک الفلاح کے اشتراک سے زیر مارک اپ آسان اقساط پر ایک اسکیم متعارف کرائی ہے۔ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے اور خریدار اپنے بینک کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکلز آسان اقساط میں خرید سکتے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت ہونڈا کمپنی کے تین ماڈلز شامل ہیں: ہونڈا سی ڈی 70، ہونڈا سی جی 125 اور ہونڈا سی جی 150۔ بینک حکام کے مطابق ان ماڈلز پر کوئی سود وصول نہیں کیا جائے گا، تاہم صارفین کو پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ادا کرنا ہوگی۔ اسکیم محدود مدت کے لیے ہے اور موٹر سائیکل کی دستیابی اسٹاک پر منحصر ہوگی۔

اقساط کی ادائیگی کے مطابق ہونڈا CD 70 جس کی قیمت 159,900 روپے ہے، اسے 26,650 روپے ماہانہ اقساط پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح CG 125 اور CG 150 بھی اس بغیر سود اسکیم کے تحت دستیاب ہیں، جس سے خریدار کو یکمشت بڑی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

موٹر سائیکل بک کروانے یا اقساطی اسکیم کی شرائط اور اہلیت کے لیے صارفین بینک الفلاح کی ہیلپ لائن یا آفیشل رابطہ ذرائع سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پیشکش ان افراد کے لیے بہترین موقع ہے جو مہنگائی کے باعث نئی ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے کے لیے انتظار کر رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close