معروف مذہبی شخصیت پیر عبدالرحیم نقشبندی انتقال کر گئے، مولانا فضل الرحمان نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم کے انتقال کی خبر سے دل رنجیدہ ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس خانوادے کی اشاعتِ دین اور احیائے سنت کے لیے خدمات قابلِ رشک ہیں اور پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم اسلاف کی درخشندہ روایات کے امین تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ، متعلقین سمیت دینی تحریکات اور مذہبی طبقہ تعزیت کا مستحق ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






