اسلام آباد: 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، جس کے تحت فی لیٹر 11 روپے 85 پیسے تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے، جس کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 36 پیسے سستا ہو سکتا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے ایک پیسے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔
مجوزہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 80 پیسے ہوگی۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181 روپے 16 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ 15 دسمبر کو ارسال کرے گا، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






