افسوسناک خبر ، خوفناک ٹریفک حادثہ، بہت بڑا نقصان ہو گیا

نوشہروفیروز: قومی شاہراہ پر شدید دھند کے باعث ہونے والے تصادم میں 100 سے زائد بھیڑ اور بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ نوشہروفیروز میں پیش آیا، جہاں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ایک ٹرالر الٹ گیا۔ الٹے ہوئے ٹرالر میں 200 سے زائد بھیڑ اور بکریاں تھیں جو پنجاب منتقل کی جارہی تھیں، جن میں سے 100 سے زائد ہلاک ہوگئیں۔ دھند کے باعث ملک بھر میں حادثات میں اضافہ ہوا ہے، اور آج پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے، متعدد مقامات پر موٹر وے بھی بند کردی گئی۔

اسی دوران سندھ میں دنیا پور کے نیشنل ہائی وے پر دھند کے باعث تیز رفتار ٹرالر ٹول پلازہ بوتھ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ خیرپور میں ٹنڈومستی قومی شاہراہ پر دھند کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور پانچ کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

سجاول میں بھی دھند کے باعث ایک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close