پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار مالیت کے پرائز بانڈ جیتنے والے خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ 40 ہزار مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کی فہرست آج سیالکوٹ میں جاری کی گئی۔

یہ پریمیم پرائز بانڈ نیشنل سیونگز کی جانب سے پیش کردہ سب سے زیادہ قیمتی سرمایہ کاری کے اختیارات میں سے ایک ہے، جو مکمل شفافیت اور اسٹیٹ بینک کی حمایت یافتہ سیکیورٹی کے ساتھ بڑے انعامات فراہم کرتا ہے۔

پہلا انعام جیتنے والے خوش نصیب شخص کو 8 کروڑ روپے ملیں گے، جس کا نمبر 566979 ہے۔

دوسرا انعام جیتنے والے تین افراد کو فی کس 3 کروڑ روپے دیے جائیں گے، جن کے نمبرز 131132، 202389 اور 944403 ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close