ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بارہ سو روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا چار لاکھ تینتالیس ہزار باسٹھ روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار انتیس روپے کے اضافے سے تین لاکھ اناسی ہزار آٹھ سو چون روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بارہ ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا چار ہزار دو سو چار ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی دو سو پینسٹھ روپے کے اضافے سے چھ ہزار تین سو سڑسٹھ روپے پر پہنچ گئی ہے۔ دس گرام چاندی کی قیمت دو سو ستائیس روپے کے اضافے سے پانچ ہزار پینتالیس روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی ساٹھ اعشاریہ نو ڈالر ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close