پاکستان نے برطانیہ کو بڑی پیشکش کر دی

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے برطانیہ کو مجرموں کے تبادلے کے لیے ایک تجویز پیش کر دی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مجرموں کے تبادلے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق سیاسی مخالفین کو پاکستان حوالگی کا مجوزہ منصوبہ برٹش ہائی کمشنر کو پیش کیا گیا ہے، جس کے بدلے میں ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی گرومنگ مجرموں کو پاکستان قبول کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلپس نے پاکستان کی اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کو اس منصوبے کو مسترد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو سیاسی انتقام کا شکار افراد کو تحفظ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں جھوٹی تجارت نہیں ہونی چاہیے اور پاکستان جیسے ممالک کو مجرموں کو غیر مشروط طور پر قبول کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close