وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صارفین پر بتیس پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ اضافہ دسمبر، جنوری اور فروری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق لیسکو سمیت دیگر تمام بجلی کمپنیوں پر ہوگا۔
نیپرا کے مطابق اس اقدام کا مقصد بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں پیدا ہونے والے اضافی اخراجات کو پورا کرنا ہے۔ حکومت نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بلوں میں اس اضافی ایڈجسٹمنٹ کو نوٹ کریں اور بروقت ادائیگی کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






