ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے جی پی فنڈ کی رقم کی فراہمی کو تیز کرنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب آفس میں فاسٹ ٹریک سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے سیل کا افتتاح کیا، جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نعمانہ گل رخ اور 2025 میں ریٹائر ہونے والے مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے خطاب میں کہا کہ فاسٹ ٹریک سیل کا مقصد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نعمانہ گل رخ نے بتایا کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے نظام میں شفافیت اور بہتری آئے گی، اور ملازمین کا ہر سال کا ڈیٹا خودکار طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا، جس سے ریٹائرمنٹ کے وقت وہ اپنی فائل جمع کروا کر آسانی سے جی پی فنڈ وصول کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی ملازم کو جی پی فنڈ کے حصول میں مشکلات پیش آئیں تو ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ تقریب میں حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ملازمین میں شیٹس بھی تقسیم کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close