ملک بھر میں سردیوں کے دوران گیس فراہمی بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم کی ہدایات جاری
وزیراعظم شہباز شریف نے سردی کے موسم میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ وزیراعظم نے صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی مسلسل فراہمی ممکن بنانے کا حکم دیا ہے۔
علی پرویز ملک نے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہا کہ رواں سال پچھلے برس کے مقابلے میں گیس لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے، تاہم جہاں بھی گیس پریشر کا مسئلہ درپیش ہے وہاں نشاندہی کی جائے تو اسے حل کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ نومبر کے مہینے میں 80 سے 90 ہزار شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 70 سے 80 فیصد اوگرا سے متعلق تھیں، اور ان شکایات کو 36 گھنٹوں کے اندر حل کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






