پٹرولیم کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ؟؟؟ پاکستانیوں کو کتنا دھچکا لگ سکتا ہے؟ جانئے

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے اور حکومت نے ڈیلرز کے منافع میں اضافہ کرنے کی بھی تیاری کر لی ہے۔ 16 دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پیر کے روز دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے یہ امیدیں بتائی جا رہی ہیں کہ امریکہ جلد شرح سود میں کمی کرے گا۔ شرح سود میں کمی سے مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور امریکہ میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز برینٹ کروڈ فیوچر معاہدوں میں 4 سینٹ (0.06 فیصد) اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 63.79 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 7 سینٹ (0.12 فیصد) بڑھ کر 60.15 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔

آئل مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق سرمایہ کار توقع کر رہے ہیں کہ امریکہ کی جانب سے جلد شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جائے گا، جو معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے سکتا ہے اور عالمی سطح پر توانائی کی طلب میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close