سرکاری بھرتیوں میں بڑا بدلاؤ

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کا طریقہ کار یکسر بدل دیا ہے۔ اب صوبے کے تمام سرکاری اداروں میں جاری اور آئندہ بھرتیاں صرف ایٹا (ایڈوانس ٹیسٹنگ اتھارٹی) کے ذریعے کی جائیں گی۔

محکمہ لائیو اسٹاک، فشریز اور کوآپریٹو نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ سابقہ بھرتیوں کو بھی ایٹا کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ ایٹا کے بغیر بھرتی کرنا صرف سیکریٹری کی خصوصی اجازت سے ممکن ہوگا۔ تمام دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ملازمتوں کے اشتہارات، ٹیسٹ شیڈول اور نتائج کے لیے ایٹا کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور 7 روز کے اندر تفصیلی تعمیل رپورٹ جمع کرائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close