سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ پو گیا ، کتنا ؟ جانئے

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق 4 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1,379 روپے رہی، جو گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.39 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی شہروں میں یہ اوسط قیمت 1,441 روپے ریکارڈ کی گئی، جو 0.06 فیصد کے معمولی اضافے کا اشارہ دیتی ہے۔

شہر کے لحاظ سے اسلام آباد میں اوسط قیمت 1,367 روپے، لاہور میں 1,466 روپے، کراچی میں 1,378 روپے، کوئٹہ میں 1,490 روپے اور پشاور میں 1,370 روپے رہی۔ سب سے کم اوسط قیمت بنوں میں 1,300 روپے جبکہ سب سے زیادہ قیمت سکھر میں 1,500 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ اعداد و شمار سیمنٹ کے ریٹیل مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ کو ظاہر کرتے ہیں، جس پر تعمیراتی سرگرمیوں اور طلب کے رجحانات کا اثر مرتب ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close