ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے “نیئر بائی فیڈ” نامی ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے لوگ اپنے اردگرد کے مقامات اور مقامی سرگرمیوں سے متعلق مواد دیکھ سکیں گے۔
یہ فیچر ابتدائی طور پر برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی میں دستیاب ہے۔ اس کا مقصد صارفین کو ان کے علاقے میں نئی جگہیں دریافت کرنے اور مقامی مواد تک رسائی میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اس فیچر میں صارفین کو ان کی لوکیشن، مواد کے موضوع اور پوسٹ کے وقت کی بنیاد پر ویڈیوز دکھائی جائیں گی، جن میں سیاحت، ایونٹس اور کھانوں سے متعلق مقامی مواد شامل ہو سکتا ہے۔ لوکیشن شیئر کرنا لازمی نہیں ہے اور یہ آپشن صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے دستیاب ہے۔
ٹک ٹاک نے واضح کیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر صارفین کا مواد اس فیچر میں شامل نہیں ہوگا، اور نہ ہی پرائیویٹ یا محدود اکاؤنٹس کی ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔ صارفین چاہیں تو لوکیشن نیم کے ذریعے کسی دوسرے شہر یا علاقے کا مقامی مواد بھی دیکھ سکتے ہیں۔
یہ فیچر پہلے 2022 میں جنوب مشرقی ایشیا میں آزمایا گیا تھا، جسے بعد میں روک دیا گیا تھا۔ اب اسے محدود ممالک میں دوبارہ لانچ کیا گیا ہے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے عالمی سطح پر کب تک دستیاب کرایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






