نادرا نے تین اہم عہدوں پر ملازمت کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ پوزیشنیں اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے دفاتر کے لیے ہیں، اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2025 ہے۔
پہلی پوزیشن اسلام آباد میں “ڈائریکٹر (کوالٹی منیجمنٹ)” کی ہے، جس کی ذمہ داریوں میں آپریشنل ٹیموں کے ساتھ ہم آہنگی، آڈٹ کا انعقاد، انتظامی رپورٹس تیار کرنا اور QA ٹیموں کی نگرانی شامل ہے۔
دوسری پوزیشن بھی اسلام آباد میں “اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (کسٹمر سروسز ایگزیکٹو)” کے عہدے کے لیے ہے۔ امیدوار کو صارفین کی کالز سننے، سوالات کے جوابات دینے اور سروس معیار برقرار رکھنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ اردو اور انگریزی زبان پر عبور ضروری ہے۔ علاقائی زبانوں سے واقفیت رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔
تیسری پوزیشن گلگت بلتستان میں “ڈپٹی ڈائریکٹر (ویجیلنس)” کے عہدے کے لیے ہے۔ اس کے لیے مضبوط تجزیاتی صلاحیت، فیلڈ اور دفتری کام کی نگرانی کی مہارت اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی کی اہلیت درکار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






