گیس صارفین کے لئے اہم اعلان

سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی سی) نے سردیوں میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے اہم اعلان جاری کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ اس مرتبہ سسٹم میں گیس کی وافر مقدار کی وجہ سے سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گیس کی فراہمی میں ہونے والی مشکلات کی ایک بڑی وجہ کمپریسر کا غیرقانونی استعمال ہے۔

صارفین اکثر گیس کا دباؤ بڑھانے کے لیے کمپریسر استعمال کرتے ہیں، جو ایک الیکٹریکل ڈیوائس ہے جو پائپ لائن سے اضافی گیس کھینچتا ہے۔ ایس این جی سی کے مطابق یہ عمل نہ صرف گیس کے بل میں اضافے کا باعث بنتا ہے، بلکہ یہ جان لیوا حادثات جیسے گیس لیک، آتشزدگی یا دھماکوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

کمپنی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کمپریسر کے استعمال سے گریز کریں، کیونکہ اس بار گیس کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close