پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد غلام مرتضیٰ شاہ کا 87 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
انہیں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا سمیت پسماندگان چھوڑ گئے ہیں۔ مرحوم کے جسدِ خاکی کو لاہور سے چنیوٹ منتقل کیا جائے گا، جہاں نمازِ مغرب کے بعد امام بارگاہ جاگیر علی اکبر میں نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے سید حسن مرتضیٰ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور خاندان کے لیے صبر کی دعائیں کی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






