پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کی اچانک علیحدگی

بھمبر: پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سابق تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پریس کانفرنس کے دوران پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

طارق محمود کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتے جو ملکی اداروں کے خلاف عزائم رکھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں، اور میں ہمیشہ اداروں کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ سیاسی حلقوں کے مطابق طارق محمود کا یہ فیصلہ آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک اہم اور غیر معمولی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close