پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک کارکن جاں بحق

پی ٹی آئی کے جلسے سے واپسی پر حادثے میں ایک کارکن ہلاک، تین زخمی

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے واپسی کے دوران کارکنوں کی گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے سے ایک کارکن ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

صوبائی اسمبلی کے رکن عبدالغنی آفریدی کے مطابق رنگ روڈ پر پیش آنے والے اس حادثے میں ایک کارکن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب شفیع جان نے بھی اس افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی کے الٹنے سے یہ سانحہ پیش آیا۔

حادثے کی وجوہات اور تفصیلات کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close