سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔
حکام کے مطابق دسمبر سے فروری تک صارفین کو وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی تاکہ وہ کھانا پکانے کی ضروریات پوری کر سکیں۔
پاکستانی ٹک ٹاکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی
شیڈول کے تحت صبح ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک، دوپہر ساڑھے گیارہ بجے سے ڈیڑھ بجے تک اور شام ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
حکام نے بتایا کہ صنعتی شعبے کے لیے گیس بند نہیں کی جا رہی تاہم سردیوں میں گیس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔
ایس این جی پی کے مطابق سسٹم میں گیس موجود ہے اور قلت نہیں ہے، تاہم گیس مہنگی ہونے کے باعث صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسے ضرورت کے مطابق استعمال کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






