انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے داخلوں کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
طلبہ 12 دسمبر تک سنگل فیس کے ساتھ داخلے جمع کروا سکتے ہیں، جبکہ 13 سے 22 دسمبر تک داخلے جرمانے کے ساتھ جمع کرائے جا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن 5 دسمبر کو جاری ہوا تھا، جس میں یکم تا 12 دسمبر تک تاریخیں مقرر کی گئی تھیں۔ اس وقت 12 دنوں میں سے 5 دن گزر چکے ہیں، یعنی طلبہ کے پاس صرف 7 دن باقی ہیں۔ اساتذہ کے مطابق بینک تعطیلات کو نکال کر بھی داخلہ جمع کرانے کے لیے صرف 4 ورکنگ ڈیز دستیاب ہیں۔
والدین نے مہنگائی کے باعث سنگل فیس ادا کرنا بھی مشکل قرار دیا اور ڈبل و ٹرپل جرمانوں پر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ طلبہ اور والدین کی مشکلات کم کی جا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






