ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں ایک 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچہ ریحان والد کے ساتھ ناشتہ لینے آیا تھا اور والد کے پیچھے چلتے ہوئے مین ہول میں گر گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد ریحان کی لاش نکالی۔ پولیس نے واقعے کے بعد زیرتعمیر سڑک کے ٹھیکیدار اور سب انجینیئر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور واقعے کی غفلت پر ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ “کسی معصوم کی جان کو سرکاری افسران کی لاپرواہی کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close