سولر پینلز سستے ہوگئے؟ خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر

ملک میں موسمِ سرما شروع ہو چکا ہے، جو عام طور پر سولر مارکیٹ کا آف سیزن سمجھا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود سولر پینلز کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ بات پھیل رہی ہے کہ سردیوں کے ساتھ سولر پینلز سستے ہو گئے ہیں، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

رینرجی کے ڈائریکٹر شرجیل احمد سلہری کے مطابق موجودہ صورتحال میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی بلکہ تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے سینیئر وائس چیئرمین حسنات خان نے کہا ہے کہ قیمتوں میں کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوا۔ ان کے مطابق صرف 3 سے 4 روپے فی واٹ کا معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے جو مارکیٹ کے عام اتار چڑھاؤ کا حصہ ہوتا ہے اور اسے کسی بڑے بحران کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں کبھی کبھار شپنگ لاگت یا ڈالر ریٹ میں معمولی تبدیلی آ جاتی ہے، مگر مجموعی طور پر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں اس وقت کافی حد تک مستحکم ہیں۔ عالمی سپلائی چین میں بھی کوئی بڑی رکاوٹ نہیں جو اچانک قیمتوں میں اضافہ کرے، اسی وجہ سے مارکیٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close