چینی کی قیمت میں حیران کن کمی ، کتنی سستی ؟

سندھ کی شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ شروع کر دی ہے، جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 26 روپے کم ہو گئی۔ چینی کی قیمت 196 روپے سے کم ہوکر 170 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔ ہول سیل گروسرز کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ رمضان سے پہلے چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو تک آ سکتی ہے، جبکہ اس ماہ کے اختتام تک یہ 125 روپے فی کلو تک آنے کی توقع ہے۔

چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے بتایا کہ گنے کی کرشنگ کے آغاز کے بعد چینی کے دام کم ہوگئے ہیں اور سندھ کی تمام ملوں میں کرشنگ شروع ہوچکی ہے۔ ان کے مطابق ڈیڑھ لاکھ ٹن اضافی چینی موجود ہے اور امپورٹ کی ضرورت نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close