سڑکوں پر رکشے بند، کمشنر کا بڑا فیصلہ

کراچی میں ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر کی 26 مرکزی سڑکوں پر رکشہ چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل یہ پابندی 20 سڑکوں تک محدود تھی، جسے اب بڑھا کر 26 کر دیا گیا ہے۔

پابندی کی زد میں آنے والی اہم شاہراہوں میں شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، سہارب گوٹھ، جیل چورنگی، کورنگی کراسنگ، بورڈ آفس، ناگن چورنگی اور ملیر کینٹ کے مختلف علاقے شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 17 دسمبر تک نافذ رہے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close