ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے پر آ گیا۔
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1336 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے یہ قیمت 3 لاکھ 46 ہزار 954 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 17 ڈالرز کم ہو کر 4191 ڈالرز فی اونس پر آگئی، اور عالمی کمی کا اثر مقامی مارکیٹس پر بھی دیکھا گیا۔
ملک بھر میں 24 قیراط چاندی کی قیمت فی تولہ 85 روپے کمی سے 6000 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام چاندی کی قیمت میں 72 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5144 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






