ٹویوٹا نے پاکستان میں اپنے مقبول ایس یو وی ماڈل فارچیونر کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی ہے۔
انڈس موٹرز نے اعلان کیا ہے کہ فارچیونر جی گریڈ کی نئی قیمت 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی، یعنی 25 لاکھ 74 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح فارچیونر وی گریڈ کی قیمت بھی کم کر کے 1 کروڑ 49 لاکھ 5 ہزار روپے کی گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی، یعنی 25 لاکھ 4 ہزار روپے سستی کی گئی ہے۔
ٹویوٹا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن تمام ڈیلرز کو جاری کر دیا ہے، اور اب خریدار یہ گاڑیاں نئی کم قیمت پر حاصل کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






