سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند صارفین کے لیے زبردست خبر

سولر سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے صارفین کے لیے سولر سسٹم لگانے کا سنہری موقع پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسمِ سرما کے آغاز کے بعد ملک میں بجلی کی کھپت کم ہونے لگی، جس کے نتیجے میں سولر پینلز کی قیمتوں میں قابلِ ذکر کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کمی سے وہ صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے جو گرمیوں سے قبل سولر سسٹم نصب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 5 سے 15 کلو واٹ کے سولر سسٹمز کی قیمتوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کمی واقع ہوئی ہے۔ 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی نئی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے، جس میں سولر پینلز، انورٹر اور دیگر لوازمات شامل ہیں۔

7 کلو واٹ سولر سسٹم دسمبر 2025 سے 6 لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب ہے اور یہ سسٹم دو 1.5 ٹن اے سی، فریج، پنکھے، لائٹس اور واشنگ مشین سمیت گھریلو آلات چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 9 لاکھ روپے اور 15 کلو واٹ سسٹم کی تازہ قیمت 13 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ سسٹمز بڑی رہائشگاہوں یا چھوٹے کاروباری یونٹس کے لیے موزوں ہیں اور متعدد اے سیز، فریجز اور دیگر بھاری برقی آلات کو بیک وقت چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں صدر آصف علی زرداری نے سولر صارفین پر عائد 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (GST) عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ صدر نے سولر جی ایس ٹی سے متعلق اپیل منظور کرتے ہوئے فیڈرل ٹیکس محتسب کو معاملہ دوبارہ تحقیق اور جائزے کے لیے بھیج دیا ہے۔

قیمتوں میں کمی اور ٹیکس معطلی کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سولر سسٹم لگانے کے خواہش مند صارفین کے لیے بہترین موقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close