فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر عوام کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں؟ جانئے

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق شہری فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، جس کے تحت ایک لیٹر پیٹرول پر 96 روپے 28 پیسے ٹیکس کی مد میں وصول کیے جاتے ہیں۔

اسی طرح ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34 فیصد ٹیکس شامل ہے اور شہری ایک لیٹر ڈیزل پر 94 روپے 92 پیسے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر یہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم لیوی اور کلائیمیٹ لیوی کی شکل میں وصول کیے جاتے ہیں۔

ملک میں پیٹرول کی موجودہ قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 279 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close