ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد انڈوں کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
فارمی انڈوں کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ درجن کے حساب سے 348 روپے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں چارجنگ کے ساتھ فارمی انڈے 360 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ فارمی انڈوں کی پیٹی کی قیمت بھی ریکارڈ حد تک بڑھ کر 10,320 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کمی ہوئی ہے اور یہ اب 475 روپے فی کلوگرام دستیاب ہے۔ زندہ فارم کا ریٹ 300 روپے، ہول سیل 314 روپے اور پرچون ریٹ 328 روپے فی کلوگرام ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






