کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوگا اور دسمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام انجینئرز کی خدمات کو تسلیم کرنے اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پی آئی اے بورڈ نے شعبہ انجینئرنگ کے لیے مخصوص الاؤنس دینے کا فیصلہ کارکردگی اور ممکنہ نجکاری کے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا تھا۔
کراچی میں پی آئی اے بورڈ ڈائریکٹرز کے اجلاس میں حفاظتی معیار کے حوالے سے گزشتہ دو سال کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا اور اسی تناظر میں شعبہ انجینئرنگ کے لیے اضافی الاؤنس کی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






