وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر عائد کردہ جنرل سیلز ٹیکس (GST) کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا ہے۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سولر صارفین پر لگائے گئے 16 فیصد سیلز ٹیکس پر نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے معاملے کی دوبارہ سماعت کی منظوری دے دی ہے۔ کیس کو وفاقی ٹیکس محتسب کے پاس واپس بھیج دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تمام تر تقسیم کار کمپنیوں نے اپیل دائر کی تھی۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے رواں سال فروری میں ٹیکس وصولی کا حکم جاری کیا تھا، جس پر اب نظر ثانی کی جائے گی۔
اس فیصلے سے سولر صارفین کو عارضی ریلیف مل گیا ہے، جنہیں ٹیکس کے نفاذ کے بعد بھاری رقوم کی ادائیگی کرنا پڑ رہی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






