نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کراچی سمیت پورے ملک کے لیے بجلی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 65 پیسے کمی کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست جمع کرائی ہے۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر بھی ہوگا۔
اس وقت کراچی سمیت پورے ملک کے لیے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے۔ ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






