یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ، جنہوں نے اپنی شادی میں دلہن کو گدھا بطور تحفہ دیا تھا، نے پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک اہم بات خود اپنے فالوورز سے شیئر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ایک معروف شخصیت ہونے کے ناطے یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ یہ خبر کسی اور کے بجائے وہ خود دیں۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بات شاید عجیب لگے لیکن وہ دوبارہ شادی کر رہے ہیں اور ان کی اہلیہ نے اس کی اجازت دے دی ہے، اس لیے ان کی فیملی کو اس معاملے سے دور رکھا جائے کیونکہ یہ ان کا نجی معاملہ ہے۔ پیغام کے آخر میں انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ اذلان شاہ معروف اداکار مرحوم شبیر رانا کے بیٹے ہیں اور انہوں نے 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی، جن سے ان کی ایک دو سالہ بیٹی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






