آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
اوگرا کے مطابق گیس کی اوسط قیمتیں 7.14 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے گیس 4.89 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ سوئی ناردرن کے لیے گیس 86 روپے 30 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
سوئی ناردرن کے لیے گیس کی نئی قیمت 1852 روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل قیمت 1766 روپے 50 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
اوگرا کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس 7.14 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سوئی سدرن کے لیے گیس 118 روپے 47 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
سوئی سدرن کے لیے گیس کی نئی قیمت 1777 روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے جبکہ سابقہ قیمت 1658 روپے 56 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
اس سے قبل اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً آٹھ فیصد کمی کا دعویٰ کیا تھا۔ کمپنیوں کی مالی ضروریات سے متعلق درخواستوں پر جاری فیصلے میں اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کے لیے گیس تین فیصد سستی کرنے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے آٹھ فیصد تک کمی کی سفارش کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






