خبردار!!! بجلی بلوں سے متعلق بڑی سہولت ختم، کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ، کیسے؟ جانئے

لیسکو نے نادہندہ نجی اور سرکاری محکموں کے خلاف ریکوری مہم کا آغاز کر دیا ہے اور تمام صارفین کے کرنٹ بلوں پر اقساط کی سہولت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ صارفین کو صرف بقایا جات کی مد میں اقساط کی سہولت دی جائے گی۔ نیپرا کے قوانین کے مطابق صارفین کو ایک سال میں صرف دو مرتبہ اقساط کی سہولت حاصل ہو سکتی ہے۔

ریکوری اہداف کے حصول کے لیے رواں ماہ کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنا شروع کر دیے گئے ہیں۔ لیسکو نے سرکاری، کمرشل اور صنعتی صارفین سے واجبات کی وصولی کے لیے یہ اقدام کیا ہے اور کنکشن صرف واجبات کی مکمل ادائیگی کے بعد بحال کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close