طبی تعلیم کے پرائیویٹ کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری نرسنگ کالجز میں نرسنگ طالبات کا ماہانہ وظیفہ ختم کر دیا گیا ہے۔
اب نرسنگ طالبات کو پہلے کی طرح ماہانہ 31,600 روپے وظیفہ نہیں دیا جائے گا، جبکہ مفت ہاسٹل کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ سرکاری کالجز میں بھی پرائیویٹ کالجز کی طرح طالبات سے فیس وصول کی جائے گی اور وہ سالانہ ہزاروں روپے فیس ادا کریں گی۔
نرسنگ کالجز میں بی ایس این 4 سالہ پروگرام میں داخلوں کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی گئی ہے اور داخلے کا انتظام یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) کو سونپ دیا گیا ہے۔ پنجاب کے 45 سرکاری نرسنگ کالجز میں 3,100 سیٹوں پر داخلے ہوں گے، جبکہ 15 سرکاری کالجز کی شام کی شفٹ میں مزید 1,400 سیٹوں پر داخلہ ہوگا۔
اس دوران ملک میں راکھ کے بادل کی وجہ سے پروازوں کو خطرہ لاحق ہے اور سرکاری الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






