پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ, پولیس رپورٹ میں اہم انکشافات

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور پیدل ایف سی ہیڈ کوارٹر کے مرکزی گیٹ تک پہنچا۔ اس نے چادر اوڑھ رکھی تھی اور گیٹ پر موجود ناکے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

دھماکے کے فوراً بعد مزید دو حملہ آور سائیڈ گیٹ سے اندر داخل ہوئے۔ دونوں کے پاس رائفلیں اور ہینڈ گرینیڈ موجود تھے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اندر داخل ہونے کے بعد وہ دائیں جانب موٹر سائیکل اسٹینڈ تک پہنچے اور فائرنگ شروع کردی، تاہم جوابی فائرنگ میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اندر داخل ہونے والے دہشتگردوں کو مرکزی گیٹ سے 30 سے 40 میٹر کے فاصلے پر ہی ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا مقصد لوگوں کو یرغمال بنانا تھا کیونکہ ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ افسران بیٹھتے ہیں اور نفری بھی زیادہ ہوتی ہے، اس وقت ہیڈ کوارٹرز میں پریڈ بھی جاری تھی۔ ایف سی ہیڈ کوارٹرز کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close