چکلالہ کینٹ راولپنڈی حلقہ ون سے سابق امیدوار ملک دانش ممریز اعوان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ جماعت اسلامی پنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذیشان ولایت ستی بھی درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوان قائد اور امیدِ پاکستان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہِ نومبر پیپلز پارٹی کے قیام کا مہینہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے وطن کو ناقابلِ تسخیر بنایا، اور ان کے ایٹمی پروگرام اور بے نظیر بھٹو شہید کے میزائل پروگرام سے وطن محفوظ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






