پاکستان سی می وی 6 سب میرین کیبل سسٹم سے منسلک ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں سنگاپور، فرانس اور دیگر ممالک سے رابطے میں آسانی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان 19 ہزار 200 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ فائبر نیٹ ورک کے ذریعے یورپ سے منسلک ہو گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ فائبر نیٹ ورک پاکستان کو سنگاپور، فرانس اور درمیانی ممالک سے جوڑے گا۔
اس کنسورشیم میں ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس پاکستان اور بنگلادیش سب میرین کیبل کمپنی شامل ہیں۔ نئے کیبل سسٹم کی استعداد کار سابقہ سسٹمز سے دگنی ہے۔
وزارت آئی ٹی نے کہا کہ سری لنکا، مصر، ملائیشیا اور دیگر ممالک کے نیٹ ورکس بھی اس میں شامل ہیں۔ پاکستان کے لیے کل 13.2 ٹی بی پی ایس مختص کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت آئی ٹی نے کہا کہ 4 ٹی بی پی ایس کو فوری طور پر فعال کیا جا رہا ہے۔ کلاؤڈ سروسز، ڈیٹا سینٹرز اور ای کامرس سمیت ڈیجیٹل معیشت کو اس سے فائدہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






