وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کے تحت 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ نیپرا نے اس درخواست کی سماعت 27 نومبر کو مقرر کر دی ہے۔
حکام کے مطابق سماعت کے بعد اگر منظوری مل گئی تو ماہِ دسمبر میں صارفین کے بلوں میں ریلیف متوقع ہے، اور دسمبر میں استعمال شدہ ہر یونٹ پر صارفین کو 65 پیسے فی یونٹ کی کمی کا فائدہ ملے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






