خوشخبری، گریڈ17،16،15 کے ملازمین کی تنخواہ کتنی ؟ پیکج منظور

محکمہ خزانہ نے ٹورازم فورس کے ملازمین کے لیے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت گریڈ 17 کے افسر کی تنخواہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کی تنخواہ 1 لاکھ 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ گریڈ 15 کے ملازمین کو 90 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ ٹورازم فورس کے کانسٹیبل کی تنخواہ 70 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ نے یہ پیکج محکمہ سیاحت کی سفارشات کی بنیاد پر منظور کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close